۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
تصاویر/ اجتماع بزرگ و خروش حوزویان و مردم داغدار قم در مدرسه علمیه فیضیه

حوزہ/ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ فیضیہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طلاب کرام اور عوام بھرپور شرکت کی اور صہیونی حکومت کے ظلم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصراللہ کی شہادت پر قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ فیضیہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طلاب کرام اور عوام بھرپور شرکت کی اور صہیونی حکومت کے ظلم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

اجتماع کا آغاز صبح 9 بجے مدرسہ علمیہ فیضیہ میں ہوا، جہاں شرکاء نے "عزا عزا است امروز - خامنه ای امام صاحب عزا است امروز" اور "سید حسن نصراللہ پیش خداست امروز" جیسے نعرے لگائے، مظاہرین نے رہبر معظم انقلاب اور شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے "مرگ بر امریکہ"، "مرگ بر اسرائیل"، "جنایت اسرائیل، جنایت آمریکاست"، اور "وای اگر خامنه ای اذن جهادم دهد" جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اجتماع میں رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کا پیغام بھی پڑھا گیا، جس میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی گئی۔

فقہاء کی کونسل اور تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

اجتماع کے اختتام پر مظاہرین نے مدرسہ فیضیہ سے مصلی قدس تک ریلی نکالی، جس میں وہ اپنے نعروں کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت کا اظہار کر رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .